ہمارے ساتھ تنازع میں نہ پڑو،ایرانی صدر نے اسرائیل کو خبردار کردیا

Oct 02, 2024 | 09:53 AM

ایک نیوز: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ تنازع میں نہ پڑو، ایرانی صدر نے اسرائیل کو خبردار کردیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ تہران نے صیہونی قابض ریاست کی جارحیت کا سخت جواب دیا ہے، ایران کا اقدام قومی مفادات اور شہریوں کے دفاع کے لئے تھا، ایران کسی بھی خطرے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہے۔
خیال رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےبھی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حق پر چلنے والے قربانیاں دیتے ہیں،انہیں شکست نہیں ہوسکتی، حق پر کھڑے رہنے والوں کی ہی آخر میں کامیابی ہوتی ہے، ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ نیتن یاہو یاد رکھو جنگ نہیں چاہتے لیکن جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔    

واضح رہے کہ   گزشتہ رات   ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد میزائل داغ دیئے تھے، حملے کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کئے گئے ہیں، میزائلوں کا ہدف دارالحکومت تل ابیب ہے۔

اسرائیلی فوج نے بتایاکہ ایران نے بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس کے بعد مختلف علاقوں میں سائرن بجنے لگے، ایران کی جانب سے میزائل حملےکے سنگین نتائج ہوں گے، اسرائیلی فوج نے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کا کہہ دیا ہے۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کابدلہ قرار دیا ہے۔
 

مزیدخبریں