ایک نیوز: نصر من اللہ و فتح قریب، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےٹوئٹ کر دیا۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ حق پر چلنے والے قربانیاں دیتے ہیں،انہیں شکست نہیں ہوسکتی، حق پر کھڑے رہنے والوں کی ہی آخر میں کامیابی ہوتی ہے،ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ نیتن یاہو یاد رکھو جنگ نہیں چاہتے لیکن جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا،اسرائیل پر حملے کے بعد سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسرائیل کو وارننگ دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد میزائل داغ دیئے تھے، حملے کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کئے گئے ہیں، میزائلوں کا ہدف دارالحکومت تل ابیب ہے۔
اسرائیلی فوج نے بتایاکہ ایران نے بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس کے بعد مختلف علاقوں میں سائرن بجنے لگے، ایران کی جانب سے میزائل حملےکے سنگین نتائج ہوں گے، اسرائیلی فوج نے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کا کہہ دیا ہے۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کابدلہ قرار دیا ہے۔