اسرائیل کیخلاف میزائل حملہ فیصلہ کن ردعمل تھا، ایران

Oct 02, 2024 | 01:14 AM

ویب ڈیسک:ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اسرائیل کے خلاف میزائل حملے کو ’’فیصلہ کن ردعمل‘‘ قرار دے دیا۔

صدر مسعود پیزشکیان  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی حملہ اسرائیلی جارحیت کا ردعمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اور خطے میں امن کے لیے جائز حق کا استعمال کیا گیا، صیہونی ریاست کی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن جواب دیا گیا ہے۔

صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ ایرانی جنگجو نہیں ہے، لیکن وہ کسی بھی خطرے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہے، یہ ہماری طاقت کا صرف ایک گوشہ ہے، ایران کے ساتھ تنازعہ میں نہ پڑیں۔

واضح رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل داغ دیے جبکہ لبنانی علاقوں سے بھی اسرائیل پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں