بابراعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا

Oct 02, 2024 | 00:06 AM

ویب ڈیسک:پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

بابراعظم نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیاہے۔

بابراعظم کا کہنا ہےکہ بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے پر توجہ دینا اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ اب تک جو حاصل کیا اس پر فخر محسوس کرتاہوں،بطور کھلاڑی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے تیار ہوں۔

مزیدخبریں