شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں اہلخانہ کی سواگھنٹہ ملاقات

شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں اہلخانہ کی سواگھنٹہ ملاقات
کیپشن: Shah Mehmood Qureshi's family meeting at Adiala Jail

ایک نیوز:سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں اہلخانہ نے سواگھنٹہ ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی،شاہ محمود قریشی نے صحت اور زیرسماعت مقدمات پر بات چیت کی ۔ اہلخانہ نے ملاقات کے دوران جیل کی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

  شاہ محمود قریشی نے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران جیل میں ملنے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات کرنیوالوں میں شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی،اہلیہ ماہین قریشی،بیٹی مہربانو قریشی اور بہو ماہ نور قریشی شامل تھیں،شاہ محمود قریشی سے وکیل بیرسٹر تیمور ملک اور سمیر چنائے نے بھی ملاقات کی۔