کیا سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالا خستہ حال کمرہ عمران خان کاسیل ہے ؟

کیا سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالا خستہ حال کمرہ عمران خان کاسیل ہے ؟
کیپشن: کیا سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالا خستہ حال کمرہ عمران خان کاسیل ہے ؟

ایک نیوز :سابق گورنر پنجاب  سلمان تاثیر کی صاحبزادی سارہ تاثیر نے سوشل میڈیا پر جیل کے کمرے کی ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ تصویر میں  ایک خستہ حال کمرہ دکھایا گیا ہے  جسے عمران خان کا اڈیالہ جیل کا کمرہ بتایا گیا ہے  ۔

سارہ تاثیر نے کمرے کی تصویر کرتے ہوئے لکھا کہ اسے کہتے ہیں زمین تنگ کرنا ،ایک ایسے شخص کیساتھ جس نے پاکستان کا نام روشن کیا پاکستان کی بہتری کیلئے کیا کچھ نہیں ؟اس کیساتھ ایسا سلوک کرنا ایک غیر انسانی  سلوک ہے ۔ آج میں اپنے آپ کو پاکستان کہلانے پر شرمندہ ہوں ۔

 متعدد صحافیوں  اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنی ٹویٹس میں کہا ہے کہ عمران خان کو جیل کے ایک ویران سیل میں رکھا گیا ہے،ساتھ ہی انہوں نے اسی  کمرے کی تصویر بھی شیئر کی ۔

تاہم یہ دراصل عمران خان کا اڈیالہ جیل کا کمرہ نہیں ۔

یہ تصویر میسوری سٹیٹ کی ایک جیل کی ہے جو  چھبیس جولائی 2017کو شائع کی گئی تھی ۔یہ تصویر میسوری سٹیٹ کی جیل کی ہے اس تصویر سے منسلک جتنی بھی خبریں گردش کر رہی ہیں ان میں بھی کوئی صداقت نہیں کیونکہ تصویر ہی جعلی ہے تو ظاہر سی بات ہے کہ تصویر کے حوالے سے عوامی رائے بھی محفظ خیالی باتیں ہے جس کا حقیقت سے کوئی  تعلق نہیں۔یہ تصویر اصل میں میسوری سٹیٹ کی ہے جسے انٹرنیٹ سے اٹھا کر کچھ سوشل میڈیا صارفین اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو حال ہی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے اور ان پر سائفر کیس کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔