سستے موبائل قسطوں پر نگران وزیر آئی ٹی نے بڑی خوشخبری سنادی

Oct 02, 2023 | 21:28 PM

ایک نیوز :نگران وفاقی وزیر آئی ٹی عمر سیف نےخوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو جنوری میں میڈ ان پاکستان سستے موبائل فون قسطوں پر دستیاب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی اور ساتویں بڑی ٹیلی کام انڈسٹری ہے۔ملک کی 33 کمپنیاں 5 کروڑ 70 لاکھ کم قیمت موبائل فونز بنا چکی ہیں جن میں سے ایک کروڑ 20 لاکھ برآمد کئے گئے ۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ملک میں ساڑھے 19 کروڑ سیل فون یوزرز کا ہونا بہت بڑی بات ہے ، زر مبادلہ نہ ہونے کے باوجود موبائل فونز میں سے بیشتر در آمد کئے جاتے ہیں۔کوئی وجہ نہیں کہ موبائل فونز ملک کے اندر ا سمبل اور مینو فیکچر نہ ہو سکیں، میڈ ان پاکستان فون کم قیمت ہوں گے ، ایک فون اوسطاً قیمت 15 ہزار روپے کا ہو گا۔
انہوں نے سوال کیا کہ آئی فون بھارت میں بن رہے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں بن سکتے ؟عمر سیف نے کہا کہ جامعات میں طلباء کو تربیت دینے کی ضرورت ہے ، 2 سال میں 2 لاکھ لوگ تیار کرنے کا پلان ہے ۔

مزیدخبریں