ایک نیوز:مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کاکہنا ہے کہ نوازشریف کی آمد سے 21اکتوبرکادن یادگار دن بنے گا ،نوازشریف نے عوام کی خاطر جیلیں بھی کاٹیں۔
سابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن لاہور کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کامشاورتی اجلاس ہوا جس میں قائد نوازشریف کی 21اکتوبر کو وطن واپسی پراستقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ نواز شریف بہادری ، جرات اور ترقی کا نام ہے۔2018 سے 2022 کے دوران پاکستان ترقی کے عمل میں دہائیاں پیچھے چلا گیا۔ اتحاد، امن اور ترقی قومی ایجنڈا ہے جس پر نواز شریف کی قیادت میں عمل درآمد کریں گے۔ لوڈشیڈنگ کی طرح معاشی بدحالی ختم کریں گے۔ 21 اکتوبر کو عوام اور پارٹی کارکن نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے۔ 21 اکتوبر کو عوام پاکستان کی ترقی، امید کا استقبال کریں گے۔قائد نواز شریف کے لئے پوری قوم منتظر ہے۔