ایک نیوز :محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کی سیکیورٹی سخت کردی۔
تفصیلات کےمظابق پنجاب کی سات جیلوں سے 55 وارڈرز کو ایک ماہ کے لئے اڈیالہ جیل تعینات کرنے کا احکامات جاری کئے گئےہیں ۔ سابق وزیراعظم چئیرمین تحریک انصاف کی جیل میں موجودگی کے باعث فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد سے20 ضلع لیہ،ڈسٹرکٹ جیل بھکر،ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ،بوسٹل جیل فیصل آباد،ہائی سیکیورٹی جیل میانوالی،بوسٹل جیل بہاولپور سے پانچ پانچ وارڈرز کو اڈیالہ جیل تعینات کر دیاگیا۔
محکمہ جیل خانہ پنجاب نے اڈیالہ جیل کی خصوصی حفاظت کے لئے ہر ماہ 55 وارڈرز اضافی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر 30 دن کے بعد ان وراڈرز کو تبدیل کردیا جائے گا۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے کل سے نئے تعینات ہونے والے وارڈرز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔