روس سے تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا

روس سے تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا
کیپشن: Second cargo carrying Russian crude oil arrives in Pakistan

ایک نیوز :روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق روس سے دوسرا خام تیل کا کارگو پاکستانی ریفائنری سنر جیکو نے درآمد کیا، خام تیل کو ایس پی ایم کے ذریعے گہرے سمندر میں آف لوڈ کیا گیا، سنرجیکو نجی شعبے میں روس سے خام تیل درآمد کرنے والی پہلی کمپنی ہے۔پاکستان کی سب سے زیادہ ریفائننگ صلاحیت کی حامل سنرجیکو پٹرول اور ڈیزل بنا کر پاکستان میں فروخت کرے گی روس سے درآمد شدہ تیل سے پیدا ہونے والا فرنس آئل عالمی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا روس کی جانب سے درآمد کیے گئے تیل سے دس سے پندرہ فیصد زر مبادلہ کی بچت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے اس سے قبل روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل کا آرڈر دیا تھا، روس سے خام تیل کا پہلا کارگو اپریل میں پاکستان پہنچا تھا، پاکستان ریفائنری لمیٹیڈ نے روسی خام تیل کا پہلا کارگو حاصل کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوسرے شمپٹمنس کے لیے مذاکرات جاری ہیں، پاکستان رواں برس روس سے روزانہ ایک لاکھ بیرل تیل درآمد کرنا چاہتا ہے۔