حکومت ملی تو پہلا حملہ سودی نظام کے خلاف کریں گے، سراج الحق

Oct 02, 2023 | 18:55 PM

ایک نیوز :امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ آپ کو قرض فری پاکستان چاہیےتو انقلابی تبدیلیاں کرنا ہوں گی جب بھی ہمیں حکومت ملی تو سب سے پہلا حملہ سودی نظام کے خلاف کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ متناسب نمائندگی سے ایکسپرٹ لوگوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا آج کسی بھی ملک کی طاقت کا دارومدار اسکے معاشی استحکام سے ہے پاکستان کو دنیا کا لیڈنگ ملک بنانے میں بزنس کیمونٹی ہی کردار ادا کر سکتی ہے آج کی دنیا میں ایک ملک دوسرے کی معیشت کو تباہ کر کے جنگ جیتنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہو گا معدنیات اور زراعت میں بڑا مقام رکھنے کے باوجود ہم آج پیچھے ہیں، وسائل کے منصفانہ استعمال سے ہی ترقی کے دروازے کھل سکتے ہیں سب کچھ کے باوجود ہمارے اوپر 72 ہزار ارب کا قرضہ ہے آج ہماری برآمدات بھارت ، نیپال اور بنگلہ دیش سے کم ہیں ایوانوں میں ہر شعبے سے ماہرین لیےجانے چاہیئں۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانےمیں بزنس کیمونٹی ہی کردار ادا کر سکتی ہے آج کل ہرملک دوسرے ملک کی معیشت تباہ کر کے جنگ جیتنا چاہتا ہے آج کی دنیا کی جنگ معاشی جنگ ہے ہمیں اپنی معیشت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج چوری، مس مینجمنٹ اور کرپشن کی وجہ سے ادارے تباہ ہو گئے ایک وقت میں پاکستان ریلوے بہترین ادارہ تھا جو تباہ و برباد کر دیا گیا، ملک میں روزانہ 5 ہزار ارب روپےکی کرپشن ہو رہی ہے آج ہمارا بنیادی مسئلہ یہی ہے ہم کرپشن کو کس طرح کنٹرول کریں، کرپشن کے ناسور سے پی آئی اے ،ا سٹیل مل ،ریلوے تباہ ہوئے، نگراں وزیراعظم کہتے ہیں دیر نہ لگاؤ پی آئی اے کو نیلام کرو، آپ کو قرض فری پاکستان چاہیےتو انقلابی تبدیلیاں کرنا ہوں گی جب بھی ہمیں حکومت ملی تو سب سے پہلا حملہ سودی نظام کے خلاف کریں گے۔

مزیدخبریں