پروازوں کی آمد روانگی میں تاخیر،سعودیہ کی ایئرلائنزکووارننگ

پروازوں کی آمد روانگی میں تاخیر،سعودیہ کی ایئرلائنزکووارننگ
کیپشن: Flight arrival and departure delay, Saudi Airlines warning

ایک نیوز :سعودی عرب میں پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر  پر پی آئی اے سمیت دیگر غیر ملکی ائیرلائینز کو وارننگ نوٹس جاری کردیاگیا۔

سعودی عرب کی جانب سے جاری وارننگ نوٹس  میں سعودی ایئر لائن ، پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائن بھی شامل ہیں۔مجموعی طور پر 26 ائیرلائن کو وارننگ لیٹر جاری کئے گئے ۔اگر ائیرلائن نے اپنی پروازوں کی پرفارمنس ٹھیک نہیں کی تو موسم گرما میں ان کے سلاٹ میں کمی کردی جائے گی ۔

 گاکا کی وارننگ میں کہاگیا کہ سعودی ایوی ایشن کی وارننگ پی آئی اے اپنی پروازوں کی وقت پر آمد اور روانگی کو یقینی بنائے۔ پی آئی اے کو جرمانے کی بھی وارننگ دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا سعودی عرب کے لئے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے۔ طیارے خراب ہونے کی وجہ سے پروازیں  کئی کئی گھنٹے تاخیرکاشکار ہیں۔