ایک نیوز : پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں جاپان سے شکست کے بعد میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز ہاکی کے اہم میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو جاپان سے 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کے ارشد لیاقت، ابرار احمد نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ایونٹ میں پاکستان نے سنگاپور کو 11-0 سے ہرایا تھا جبکہ قومی ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 5-2 سے شکست دی تھی۔ازبکستان کو پاکستان نے 18-2 سے زیر کیا تھا جبکہ بھارت کے خلاف قومی ہاکی ٹیم کو 10 کے مقابلے میں دو گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پول اے پاکستان، بھارت، جاپان، ازبکستان، بنگلہ دیش، سنگاپور پر مشتمل تھا۔ایشین گیمز میں پاکستان ابتدائی تین میچ جیتنے کے بعد بھارت کے خلاف ناکام ہوا، اہم میچ میں جاپان کے خلاف شکست میڈل کی دوڑ سے باہر ہونے کی وجہ بنی۔