لاہور میں سٹریٹ کرائم میں35فیصد اضافہ

Oct 02, 2023 | 18:11 PM

ایک نیوز :لاہور میں رواں سال کے9ماہ کےدوران 2022کے پہلے 9ماہ کی نسبت سٹریٹ کرائم میں35فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق  رواں 9 ماہ کے دوران مقدمات کی تعداد اڑھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی ،پولیس ریکارڈ کے مطابق  سنگین نوعیت کے 1لاکھ 47ہزار 649 مقدمات درج کئے گئے ۔رواں سال کے پہلے9میں ڈکیتی مزاحمت پر 17افراد کو قتل کر دیا گیا، 2022میں 11افراد ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئے،رواں سال اغواءبرائے تاوان کی 9وارداتیں گزشتہ سال 2022میں 7وارداتیں ہوئیں، درینہ عداوت پر لڑائی جھگڑے،غیرت سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر خواتین۔مردوں اور بچوں سمیت 353افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،رواں سال اقدام قتل کے 835جبکہ گزشتہ سال 2022میں 770واقعات ہوئے ،رواں سال راہزنی کی 15504وارداتیں جبکہ گزشتہ سال 2022میں 12487وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔

رواں سال جھپٹا مارنے کے 18508مقدمات گزشتہ سال 2022میں 9291واقعات رپورٹ ہوئے تھے ، موٹرسائیکل چھیننے کی 1308وارداتیں گزشتہ سال 2022میں 945وارداتیں رپورٹ  ہوئیں۔  دیگر وہیکل چھیننے کی 49گزشتہ سال 2022میں 42وارداتیں ہوئی تھیں۔ موٹر سائیکل چوری کی 23078وارداتیں ، دیگر وہیکل چوری کی 1852وارداتیں ، نقب زنی کی 4704گزشتہ سال 2022میں 4239وارداتیں ،متفرق چوری کی 80394وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔

مزیدخبریں