ایک نیوز:سابق وفاقی وزیر حنیف عباسی کاکہنا ہے کہ 21اکتوبر کوقائد نوازشریف کا لاہور میں شاندار اور تاریخی استقبال کریں گے۔
سابق وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی کا ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ میاں نواز شریف کی آواز پر راولپنڈی نے ہمیشہ لبیک کہا ہے۔راولپنڈی کی تمام صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے فہرستیں تیار کی ہیں۔ راولپنڈی سے لاہور تمام قائدین و کارکن بسوں میں جائینگے۔ کوئی کارکن یا لیڈر اپنی گاڑی میں لاہور نہیں جائیگا۔۔نواز شریف کے استقبال کیلئے کارکنوں کے ٹرانسپورٹ کیلئے لگژری بسوں کا انتظام کرینگے۔
حنیف عباسی کا مزید کہنا تھاکہ سال 2013 میں ہمیں موقع ملا ہم نے راولپنڈی کا نقشہ بدل دیا۔ پنڈی کا پینڈو 2018 میں لوگوں کے پاؤں میں جاکر بیٹھ گیا کہ اگر حنیف عباسی الیکشن لڑے گا میں نہیں لڑونگا۔وہی پنڈی کا پینڈو آجکل آوازیں دے رہا ہے لیکن کوئی سننے کو تیار نہیں۔ ہم نے پنڈی کو ہسپتال، ٹرانسپورٹ اور ہسپتال دیئے۔شہباز شریف نے جاتے جاتے راولپنڈی کو 35 ارب ایشین ڈویلپمینٹ سے لیکر دیئے۔ پینتیس ارب روپے سے راولپنڈی کے شہر کا پانی کا مسلہ حل ہوجائیگا۔
سابق وزیر حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ نواز شریف پاکستان میں مہنگائی کے خاتمے کیلئے آرہے ہیں۔ہم نے مہنگائی لاقانونیت اور بے روزگاری ایسے بوتل میں بند کرنا ہے جیسے ایک فرعون کو بند کیا ہے۔