ایک نیوز :سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت براہ راست ہوگی،پی ٹی وی کی ٹیم نے کیمرے نصب کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سماعت کی طرح کل (بروز منگل) بھی سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کی براہ راست نشریات کیلئے کمرہ عدالت میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کرے گا۔
گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پیر کو فل کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف آئینی درخواستوں پر سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو 25 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی جبکہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے ہدایت کی کہ ’درخواست گزاروں اور اٹارنی جنرل کو عدالتی سوالات کے جوابات دینے ہیں۔