ایک نیوز :نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 3روپے 28پیسے مہنگی کردی۔نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
نوٹی فیکشن کے مطابق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا اپنا فیصلہ جاری کیا۔ بجلی صارفین کو 6ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی ۔بجلی صارفین اکتوبر 2023سے مارچ 2024تک ادائیگیاں کریں گے۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹر ک صارفین پربھی ہوگا۔