نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز نام کر لیا

Oct 02, 2023 | 15:51 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز  اپنے نام کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نائلہ کیانی چین میں ماؤنٹ چو ایو کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔ نائلہ کیانی نے اب سے کچھ دیر قبل 8188 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا، 8188 میٹر بلند ماؤنٹ چو ایو دنیا کی چھٹی بلند چوٹی ہے۔

نائلہ کیانی 8 ہزار سے میٹر 10 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں،پاکستانی کوہ پیما سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ نائلہ کیانی اور کوہ پیما سرباز  آج چو ایو سر کرنے والی ٹیم میں ساتھ شامل تھے۔

نائلہ کیانی اس سے قبل ایوریسٹ، کے ٹی، گیشربرم ون، گیشربرم ٹو اور براڈ پیک سر چکی ہیں،پاکستانی خاتون نے نانگا پربت ، اناپورنا ، لوٹسے اور مناسلو کو بھی سر کیا ہے۔

مزیدخبریں