ایک نیوز: دنیا کے سب سے بڑے نوبل انعام کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیسن کا نوبل پرائز کوروونا وبا کے انسداد میں اہم کردار ادا کرنے والے کیٹالین کیریکو اور ڈریوویس مین کے نام رہا۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کیٹالین کاریکو اور ڈریو ویس مین نے mRNAکووڈ 19 ویکسین کی نشوونما کے قابل بنانے والی دریافتوں پر فزیالوجی یا میڈیسن میں 2023 کا نوبل انعام جیتا۔کیٹالن کیریکو اور ڈریو ویس 2020 کے اوائل میں شروع ہونے والی عالمی وبا کووڈ 19 یا کورونا کے دوران موثر mRNA ویکسین تیار کرنے کے لیے اہم ریسرچ کی ۔ جس کے ذریعے انہوں نے ثابت کیا کہ کس طرح mRNA ہمارے مدافعتی نظام کے ساتھ تعامل کرتا ہے۔
ان کا یہ مقالہ 2005 میں شائع ہوا تھا جس پر اس وقت بہت کم توجہ دی گئی تھی ۔ تاہم بعد ازاں کورونا کی ویکسین کی تیاری اس مقالے کی بنیاد پر ہی کی گئی تھی۔ سائنسی دنیا کے سب سے باوقار انعامات میں سے، اس انعام کا انتخاب سویڈن کی کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میڈیکل یونیورسٹی کی نوبل اسمبلی نے کیا.
ڈریوویس مین پیرل مین سکول میں ویکسین کی تحقیق کے پروفیسر ہیں۔کیٹالن کیریکو نے مدافعتی نظام کو لیبارٹری میں بنائے گئے mRNA کے خلاف اشتعال انگیز رد عمل شروع کرنے سے روکنے کا ایک طریقہ تلاش کیا، جو پہلے mRNA کے کسی بھی علاج کے استعمال کے خلاف ایک بڑی رکاوٹ کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔
BREAKING NEWS
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 2, 2023
The 2023 #NobelPrize in Physiology or Medicine has been awarded to Katalin Karikó and Drew Weissman for their discoveries concerning nucleoside base modifications that enabled the development of effective mRNA vaccines against COVID-19. pic.twitter.com/Y62uJDlNMj
سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہوم میں رواں سال کے نوبل انعام کے حقداروں کے ناموں کے اعلانات 2تا9 اکتوبر کے دوران کیے جائیں گے ، جس میں فزیالوجی یا میڈیسن کے 2023 کے انعامات کا اعلان آج کیا گیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز 3 اکتوبر کو فزکس اور 4 اکتوبر کو کیمسٹری کے انعامی فیصلے کا اعلان کرے گی۔
ادب کے نوبل انعام کا اعلان اوسلو میں 5 اکتوبر کو کیا جائے گا اور 2023 کے نوبل امن انعام کے فاتح کا اعلان6 اکتوبر کو کیا جائے گا۔الفریڈ نوبل کی یاد میں اقتصادی علوم میں سوورئیس رسک بنک انعام کا اعلان 9 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
WATCH LIVE: Join us for the 2023 Nobel Prize in Physiology or Medicine announcement.
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 2, 2023
Hear the breaking news first.
Where are you watching from?https://t.co/u8Z4PABcfX