ایک نیوز: پولیس نے مولانا ضیاء الرحمان کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں ایف بی آر کے دفتر کے قریب مولانا ضیاء الرحمان کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔پولیس نے واردات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ12 ستمبر کو مولانا ضیاء الرحمان کو موبائل فون چھینے کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا تھا۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں سے تین کی شناخت زبیر ، یاسین اور حق نواز گوپانگ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہناہےکہ ملزمان نے موبائل فون چھینے کے دوران مزاحمت کرنے پر مولانا ضیاء الرحمان کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی طور پر واردات کو ٹارگٹ کلنگ بتایا گیا تھا۔ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔