ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 درخواست ضمانت پر پر محفوظ فیصلہ سنا دیاہے۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی9 کیسز میں درخواست ضمانت خارج ہونے کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔ عدالت نے متعلقہ عدالتوں کو دوبارہ کیس سننے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ٹرائل کورٹ عمران خان کی 9 ضمانت کی درخواستوں کو دوبارہ سنے۔
یاد رہے کہ عمران خان کی 6 ضمانتیں سیشن عدالت اور 3 ضمانتیں انسداد دہشت گردی عدالت نے خارج کی تھی۔