ایک نیوز: آسٹریلیا کیخلاف دوسرے وارم اپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں تمام کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں پر کام کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گا۔ قبل ازیں ورلڈکپ کے پہلےوارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی۔پاکستان کے 346 رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے م 346 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 45ویں اوور میں حاصل کرلیا۔