ایک نیوز: خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت پر عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض مشروط طور پر ختم کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ، سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض مشروط طور پر ختم کر دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ قابل اعتراض کاغذات پٹیشن سے ہٹائیں اور اعتراض ختم کری۔ رجسٹرار آفس کے باقی اعتراض ختم کر دیتے ہیں ۔
درخواست میں ریاست اور تھانہ گلبرگ کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ9مئی واقعات میں درخواست گزار بلاوجہ ملوث کیا گیا ہے۔تھانہ گلبرگ مقدمہ میں حقائق کے برعکس غیر قانونی طور پر ملوث کیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق نظرانداز کرکے ضمانت خارج کی۔غیر قانونی طور پر مقدمہ میں نئی دفعات شامل کی گئیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے۔