ایک نیوز:وفاقی شرعی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بشری بی بی سے نکاح کے خلاف نظرثانی درخواست خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
چیف جسٹس شریعت کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ شریعت کورٹ فیملی ایکٹ 1964 سے متعلق ایک فیصلہ دے چکی ہے،شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف شرعیت اپیلٹ بنچ سپریم کورٹ میں کیس زیر التواء ہے،بہتر ہے آپ شریعت اپلیٹ بنچ سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔
جسٹس سید محمد انور نے ریمارکس دیئے کہ نظرثانی کا اختیار سماعت محدود ہوتا ہے،علم کسی کی میراث نہیں۔
جسٹس سید انور نے درخواست گزار شاہد اورکزئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے آپ کسی وکیل سے مشورہ کر لیں۔
شریعت کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہے۔لہذا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح کے خلاف نظرثانی درخواست خارج کی جاتی ہے۔