خاور مانیکا کی جسمانی ریمانڈ چیلنج کرنے کی درخواست بحال

Oct 02, 2023 | 12:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: خاور مانیکا کی اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ کو خارج کرنے کی درخواست عدالت نے بحال کر دی ہے۔

رپورٹ کے مبطا قخاور مانیکا کی اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں گرفتاری کے بعد 8 روزہ جسمانی ریمانڈ  کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت  ہوئی۔ خاور مانیکا کی درخواست پر ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نعیم شوکت نے سماعت کی۔ خاور مانیکا کی ریمانڈ چیلنج کرنے کی درخواست 30 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر تھی۔ایڈیشنل اینڈ سیشن نعیم شوکت چھٹی پر ہونے کے باعث دوبارہ درخواست 2 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی تھی۔ سماعت کے بعد عدالت نے   خاور مانیکا کی درخواست کو بحال کرتے ہوئے چار اکتوبر کی تاریخ دے دی۔  چار اکتوبر کو خاور مانیکا کوریمانڈ کے لئے سنئیر سول جج کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خاور مانیکا کا 26 ستمبر کو سینئر سول جج ابرار علی خان نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ خاور مانیکا کیخلاف محکمہ اوقاف کی حویلی لکھا میں موجود زمین پر قبضہ کرکے اس سے کروڑوں روپے ریونیو اکٹھا کرنے کا الزام ہے۔ اس مقدمہ میں خاور مانیکا کے دو بیٹوں سمیت حلقہ پٹواری،مینجر محکمہ اوقاف اور ایکسائز انسپکٹر بھی نامزد ہیں۔

مزیدخبریں