9 مئی واقعات، یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

Oct 02, 2023 | 12:34 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں  سانحہ نو مئی درج مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

رپورٹ کےمطابق لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، کیخلاف تھانہ گلبرگ میں درج دو مقدمات میں ضمانت بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکی موکلہ کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

وکیل درخواست نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ عمر رسیدہ  اور مختلف بیماریوں کا شکار ہیں،عدالت درخواست ضمانت منظور کرئے۔ عدالت نے وکلاء کو مزید دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کردی

مزیدخبریں