ایک نیوز: ڈیرہ پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں سے الجھنے کے مقدمہ میں عدالت نے شبیر گجر کے بھائی طارق گجر کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے طارق گجر کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکل کیخلاف ڈیرہ پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں سے الجھے کا بے بنیاد الزام عائد ہےجس میں طارق گجر گجر سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا انکے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔
وکیل نے مزید کہا کہ ملزم سے کسی قسم کی کوئی جرم بھی ثابت نہیں ہوا لہذا انھیں مزید جیل میں رکھنا جائز نہیں عدالت ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے ۔شبیر گجر کے بھائی طارق گجر نے جیل سے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی تھی عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی۔
ملزم کے خلاف تھانہ رائے ونڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے