میٹرک امتحانات نتائج میں ہزاروں طلباء کےگولڈن نمبر ،تحقیقات کا فیصلہ

Oct 02, 2023 | 12:26 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: میٹرک امتحانات نتائج میں بے قاعدگیاں سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی ہزاروں طلبا کو یکساں نمبرز دیے گئے ہیں۔ایجنٹوں نےہزاروں امیدواروں کو فارمولے کے تحت  بالکل ایک جیسے نمبرز دیے۔ پہلی بار زیادہ رقم دینے والے ایجنٹوں نے  گولڈن نمبر 999اور 888متعارف کروائے گئے۔

دستاویزات کے مطابق 407طلبا کو 999اور885طلبا کو 888 نمبر دیے گیے، 839 طلبا کو 901 نمبرز،907طلبا کو 877نمبرز،912 طلبا کو905نمبرز دیے گئے ۔ اس کے علاوہ 912 طلبا کو904نمبرز،894طلبا کو880نمبرز دیے گئے۔ماہرین اورطلبا نے میٹرک نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

میٹرک بورڈ انتظامیہ نےنتائج تبدیل کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ہم معاملے کی گہرائی تک جائیں گے  کوئی ملوث ہوا تو کارروائی کرینگے، تحقیقات کی رپورٹ اعلی حکام کو پیش کی جائیں گی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-02/news-1696231574-5524.mp4

مزیدخبریں