ایک نیوز: پرویز الہٰی کو گھر نہ پہچانے پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
دونوں افسران نے جواب میں کہا کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری اسلام آباد پولیس کی جانب سے کی گئی اور اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، پرویز الٰہی کے معاملے میں کسی قسم کی کوئی بدنیتی شامل نہیں۔
عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
جسٹس سلطان تنویر احمد نے سماعت ڈویژن بنچ کی مصروفیت کی بناء پر ملتوی کی۔
یاد رہے کہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں،عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹیگیشن لاہور کو فرد جرم کے لیے طلب کررکھاہے۔
واضح رہے کہ پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔