آفیشل سیکرٹ ایکٹ،باقاعدہ ٹرائل شروع،بڑی پیشرفت

آفیشل سیکرٹ ایکٹ،باقاعدہ ٹرائل شروع،بڑی پیشرفت
کیپشن: آفیشل سیکرٹ ایکٹ،باقاعدہ ٹرائل شروع،بری پیشرفت

ایک نیوز:سائفر کیس کا چالان جمع ہونے کے بعد ایک اور بڑی پیش رفت  ہوئی ہے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور  شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرکیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،سائفر کیس کا چالان جمع ہونے کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نوٹس جاری کردیے۔

جج ابوالحسنات  نے ریمارکس دیئے کہ گواہان کے بیانات ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  اور  شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں قید ہیں،سابق وزیراعظم عمران خان ، شاہ محمود قریشی کی عدالت پیشی کے حوالے سے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کیاجاتاہے،سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل 4 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور  شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرے۔

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 4  اکتوبر کو طلب کرلیا۔