راولپنڈی پولیس شیخ رشید کوایک ہفتےمیں پیش کرےورنہ FIRہوگی,عدالت

Oct 02, 2023 | 11:20 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی حراست کے خلاف دائردرخواست پرسماعت کی جس سلسلے میں آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے آر پی او سے سوال کیا کہ شیخ رشید اور ا ن کے ساتھ دیگر دو اشخاص کہاں ہیں، آپ لکھ کے عدالت کو دینگے یا شیخ رشید کو پیش کرینگے؟ عدالت کے پوچھنے پر آر پی او نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت مانگ لیا۔ 
اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 15 دن بہت زیادہ ہیں یہ عام معاملہ نہیں، دو دن کی بھی مہلت بہت زیادہ ہوگی۔

جسٹس صداقت علی نے ریمارکس دیئے کہ وکیل درخواست گزار سردارعبدالرازق کےکہنے پرمزید 7 دن کی مہلت دیتا ہوں، شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو  عدالت ایف آئی آرکا حکم دےگی، شیخ رشید کے ساتھ گرفتار  2 افراد رہائی کے بعد کیا کہہ رہے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں