دنیاپور؛ کانسٹیبل سجاد حسین کی موت معمہ بن گئی

Oct 02, 2023 | 11:17 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: تھانہ سٹی میں تعینات کانسٹیبل سجاد حسین کی خودکشی یا حادثاتی موت ایک معمہ بن گئی۔

رپور کے مطابق دنیاپور میں اہل علاقہ نے فائر ہونے کی کال پکار 15 پر کی جس پرتھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ریلوے اسٹیشن روڈ کے نزدیک کانسٹیبل کے ذاتی مکان سے لاش کے ساتھ پسٹل ملا۔ڈی ایس پی میاں عبدالرؤف اور ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا محمد عمران موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے،ڈی پی او حسام بن اقبال اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ کانسٹیبل سجاد حسین کی 6 بیٹیاں ہیں۔

مزیدخبریں