جوہر ٹاؤن میں پولیس کاچھاپہ،3جوڑےگرفتار

جوہر ٹاؤن میں پولیس کاچھاپہ،3جوڑےگرفتار
کیپشن: جوہر ٹاؤن میں پولیس کاچھاپہ،3جوڑےگرفتار

ایک نیوز: لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع،اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر پولیس نےچھاپہ مار کر اوکاڑہ اور شیخوپورہ کے 7 لڑکے، لڑکیاں رنگ رلیاں مناتے گرفتار کرلیے۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس  کا کہنا ہے کہ اسپیشل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل شجر عباس نے مشکوک افراد کی اطلاع دی تھی، 3لڑکیاں اور 4 مرد پکڑے گئے جن میں ثمینہ اوربسمہ شیخوپورہ کی رہائشی ہیں۔

پولیس نے مزید کہا کہ آمنہ اور ذوالفقار لاہور جبکہ  افتخار اور مدثر اوکاڑہ کے رہائشی ہیں۔مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔