کراچی: 3 سالہ بچی کے قتل میں نانی ماموں اور خالو ملوث نکلے، ملزمان گرفتار

کراچی: 3 سالہ بچی کے قتل میں نانی ماموں اور خالو ملوث نکلے، ملزمان گرفتار

پی این این: کراچی میں 3 سالہ بچی کے قتل میں نانی، ماموں اور خالو ملوث نکلے، پولیس نے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں تین سالہ کمسن بچی کو قتل اور والدہ کو زخمی کرنے میں بچی کی نانی، ماموں اور خالو ملوث نکلے،پولیس نے عادل اور شیخ مسعود نامی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سرجانی کے علاقے صدیقی گوٹھ میں 28 ستمبر کو تین سالہ بچی اور ماں پر فائرنگ کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے غیرت کے نام پر خاتون پر حملہ کیا، حملے میں تین سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ خاتون زخمی ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش حملے کا اعتراف بھی کرلیا ہے،ملزمان زخمی خاتون میرب کو غلط کام کے لئے مجبور کرتے تھے، انکار پر اس پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہناہےکہ گرفتار دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ اور پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، کرمنل ریکارڈ بھی ہے۔ملزمان، میرب سے زبردستی  غلط کام کروانے کی کوشش کررہے تھے۔ملزمان نے فحاشی کے اڈے سے ایڈوانس رقم بھی وصول کر لی تھی۔میرب کے انکار پر اس کے بھائی اور بہنوئی نے اس پر اور اسکی بیٹی پر گولیاں چلائیں۔ملزمان نے خود کو بچانے کے لئے واقعہ کے روز معاملہ ذاتی جھگڑا قرار دیا تھا۔زخمی خاتون کے اہلخانہ نے واقعی کے بعد پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔میرب کے گھر والے اسی کو برا بھلا ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون میرب کا ویڈیو بیان  سامنے آ یا جس میں میرب کا کہناہےکہ  میری والدہ،بھائی اور بہنوئی مجھے غلط کام پر مجبور کررہے تھے،میرے انکار پر وہ مجھے تشدد کرتے تھے۔واقعے کے روز میں گھر چھوڑ کر جارہی تھی،گھر سے نکلی تو مجھ پر اور میری 3 سالہ بیٹی پر  فائرنگ  کردی گئی تھی۔ میرب کا کہناہےکہ میں عزت کی زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-02/news-1696226552-4382.mp4