ایک نیوز: ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد پیرس میں سکھ برادری کےبھارتی دہشتگردی کیخلاف احتجاج جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کےبھارت پر ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد سکھ برادری کو بین الاقوامی سطح پر مضبوط حمایت حاصل ہوئی،پاکستان، بھارت، کینیڈا اور دیگر مغربی ریاستوں کے بعد حال ہی میں خالصتان کے حامی سکھ کمیونٹی نے پیرس میں احتجاجی مظاہرہ کیا،سکھ مظاہرین نے کینیڈین وزیراعظم کے موقف کی تائید اور بھارت مخالف بینرز اُٹھا رکھے تھے۔
سکھ رہنماؤں نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پہلے ہمارے بھارتی دہشتگردی کے موقف کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا،کینیڈین وزیراعظم کے کھلے عام پارلیمنٹ میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزام کے بعد مغربی طاقتیں بھی حمایت میں آگئی،ایک عرصے سے سکھوں کو دہشتگرد کہنے والی بھارتی سرکار کا اپنا مکروہ چہرہ کھل کر سامنے آ گیا۔