اے این ایف کی کارروائیاں، 139 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں، 139 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

ایک نیوز: اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 7 کاروائیوں میں 139 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد اور 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے موٹر وے ٹول پلازہ خانیوال کے قریب گاڑی سے 45 کلو 600 گرام چرس  اور 12 کلو افیون برآمد کر لی ہے،اسلام آباد کا رہائشی منشیات گاڑی کی ڈگی میں چھپا کر اسمگل کر رہا تھا۔

اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  مسافر کے پیٹ سے 53 کوکین بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں،ملزم پرواز نمبر PK-230 کے ذریعے مسقط سے لاہور پہنچا تھا۔قصور میں پاکستان رینجرز پنجاب کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،لاہور اور قصور کے رہائشی ملزمان کے قبضے سے 7 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 50 آئس اور 50 چرس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں،پاکپتن کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر QR-631 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔غزر تاؤس بالا بازار کےقریب مقامی رہائشی سے 9 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ہے۔لک پاس چیک پوسٹ پر ایف سی بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں بس میں موجود 5 عدد پارسلز سے 40 کلوگرام آئس برآمد کی گئی ہے۔منشیات گاڑی کے سپیئر پارٹس کی آڑ میں کراچی اسمگل کی جا رہی تھی۔

پسنی کے علاقے پدراک کے قریب اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 25 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔