محسن نقوی کاخالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ،تعمیراتی کاموں کاجائزہ

محسن نقوی کاخالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ،تعمیراتی کاموں کاجائزہ
کیپشن: محسن نقوی کاخالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ،تعمیراتی کاموں کاجائزہ

ایک نیوز:  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زیر تعمیر پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور خالد بٹ چوک انڈرپاس منصوبے کی سائٹ پر جاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس کی تعمیر کے دوران بہترین ٹریفک مینجمنٹ کی جائے، منصوبے کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سنٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور بننے سے شہریوں کوآمدورفت میں سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے سے منسلک دیگر سٹرکوں کی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا، گلبرگ، کلمہ چوک، سی بی ڈی، کینٹ، کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے اور والٹن میں رہنے والے شہری منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-02/news-1696223577-7695.mp4

دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پرمال روڈ لاہور کو گرد سے پاک سڑک بنانے پر کام کاآغاز کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ مال روڈ کا دورہ کیا۔ ڈسٹ فری روڈ بنانے کے لئے گرین بیلٹ میں معیاری گھاس لگانے کے کام کا معائنہ کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی اور صوبائی وزراء نے گرین بیلٹ پر معیاری گھاس لگانے کے عمل کا مشاہدہ کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا  کہ پاکستان کے دل لاہور کی مرکزی شاہراہ قائد اعظم (مال روڈ) کو ڈسٹ فری ماڈل روڈ بنانے پر کام شروع کردیاگیاہے،مال روڈ کی گرین بیلٹ میں معیارری گھاس لگائی جا رہی ہے، درختوں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے گا،شہر میں بارش کے پانی کو محفوظ رکھنے کے لئے نئے واٹر ٹینکس بنائے جائیں گے۔

صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر لاہور،ڈی جی پی ایچ اے اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-02/news-1696225831-8526.mp4