ایک نیوز: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سوموارکے روز بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم اس دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، جبکہ مری ،گلیات، دیر، چترال، سوات، کرم اور مالاکنڈ میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ ، پسنی میں 41 ، کراچی ، مٹھی ، شہید بینظیر آباد اور تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔