انتخابات ضروری نہیں،ملکی معیشت کی بہتری اہم ہے،مولانافضل الرحمان

 انتخابات ضروری نہیں،ملکی معیشت کی بہتری اہم ہے،مولانافضل الرحمان
کیپشن: انتخابات ضروری نہیں،ملکی معیشت کی بہتری اہم ہے،مولانافضل الرحمان

ایک نیوز: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہترین اہمیت کی حامل ہے جبکہ انتخابات کا انعقاد ضروری نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ علومِ شرعیہ میں جے یو آئی کے تربیتی کنونشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابات اس وقت ضروری نہیں، معیشت کی بہتری اہم ہے۔ موسمی لحاظ سے الیکشن ہونے چاہئیں۔
پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئیڈیا دیا کہ انتخابات جنوری کے آخر میں ہونے چاہئیں لیکن اس وقت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں موسم شدید سرد ہوتا ہے۔ الیکشن کا وقت درست نہیں ہے۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد غیر فعال ہوچکا، تحریکِ انصاف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، ن لیگ کے دوست کہتے ہیں کہ نواز شریف کی واپسی یقینی ہے۔ پوری قوم سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کی ترتیب مسلم لیگ (ن) والے بنائیں گے۔ انتخابات منعقد کروانا الیکشن کمیشن کے اختیار میں ہے۔ تحریکِ انصاف کی وجہ سے ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر 2 ارب پر آئے۔