وطن عزیز کی خاطر شہید ہونے والے نائب صوبیدار صنوبر علی کو قوم کا سلام

وطن عزیز کی خاطر شہید ہونے والے نائب صوبیدار صنوبر علی کو قوم کا سلام

ایک نیوز:شہدائے پاکستان کو سلام،تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لبیک کہا۔

تفصیلات کے مطابق نائب صوبیدار صنوبر علی بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ نائب صوبیدار صنوبر علی 31 اگست 2023 کو بنوں کے علاقے جانی خیل میں خودکش حملے میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

نائب صوبیدار صنوبر علی کا تعلق ضلع خانیوال سے ہے، نائب صوبیدار صنوبر علی نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے۔ نائب صوبیدار صنوبر علی کے اہلِ خانہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا میرا بیٹا بہت اچھا اور صبر والا تھا۔صوبیدار صنوبر علی کے والد کا کہناہےکہ میرا بیٹا کھیل اور پڑھائی دونوں میں بہت اچھا تھا۔صوبیدار صنوبر علی کی والدہ کا کہناہےکہ میرا بیٹا بہت بہادر تھا اور اُسے  آرمی میں جانے کا بہت شوق تھا،مجھے بہت فخر ہے کہ میں ایک شہید کی ماں ہوں۔اللہ نے میرے بیٹے کو شہادت کی موت عطا ہے، ہم اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں،ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمارا بیٹا شہید ہوا۔میرے شوہر بچوں اور اپنے والدین کا بہت خیال رکھتے تھے۔میرے شوہر نے اس ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کر دی جس پر ہمیں بہت فخر ہے۔
نائب صوبیدار صنوبر علی شہید کے بیٹے کا کہناہےکہ میرے بابا کی دلی خواہش تھی کہ میں اچھے نمبر لے کر آرمی جوائن کروں اور وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کروں۔مجھے بہت فخر ہے کہ میرے بابا اس ملک کے لئے شہید ہوئے، میں بڑا ہو کر ان کی طرح بہادر فوجی بنوں گا۔

نائب صوبیدار صنوبر علی شہید وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کر کے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-02/news-1696222265-3649.mp4