ایک نیوز: گجرات میں پیسوں کے عوض نیکیاں بانٹنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع گجرات میں منفرد کیس سامنے آیا ہے جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو رقم کے عوض نیکیاں فروخت کرتا تھا۔ضلع گجرات میں نیکیاں فروخت کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جو 10 ہزار روپے میں 1 کھرب نیکی کی رسیدیں تقسیم کر رہا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق گجرات کے محلہ رنگ پورہ کا رہائشی نوسر باز ذوالفقار گلیانہ کے علاقے میں لوگوں میں 10 روپے میں 1 لاکھ نیکیاں، 100 روپے میں 1 کروڑ، ایک ہزار میں 1 ارب اور 10 ہزار میں 1 کھرب نیکی کی رسیدیں تقسیم کر رہا تھا۔