ایک نیوز:بھارت کےشہرحیدرآباددکن سےتعلق رکھنےوالاکرکٹرسعودی عرب میں کرکٹ میچ کےدوران بیٹنگ کرتےہوئےحرکت قلب بندہونےسےانتقال کرگیا۔
رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں مقیم بھارت کےشہرحیدرآبادسےتعلق رکھنےوالے52سالہ کرکٹرعاطف خان جمعہ کےروزمیچ کےدوران بیٹنگ کرتےہوئےاچانک پچ پرگرگئے۔
ساتھی کرکٹرز کی جانب سے عاطف کو فوراً قریبی کلینک منتقل کیا گیا لیکن آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے وہ چل بسے۔ڈاکٹروں نے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی۔
عاطف کے ساتھیوں کا بتانا ہے کہ میچ کے پہلے ہاف میں وہ بالکل ٹھیک تھے لیکن بیٹنگ کے دوران ان کو سینے میں تکلیف ہوئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر عاطف کو فوراً سی پی آر دی جاتی تو شاید ان کی جان بچائی جاسکتی تھی۔
رپورٹ کے مطابق عاطف نے سوگوراوں میں ایک بیوی اور3 بچے چھوڑے ہیں، جو حیدرآباد دکن میں رہتے ہیں۔