ایک نیوز:کوئٹہ کےجناح ہسپتال میں زیرعلاج کانگووائرس کامریض انتقال کرگیا،بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سےاموات کی تعداد 12ہوگئی ۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق فاطمہ جناح ہسپتال میں زیرعلاج مریض کاتعلق افغانستان سےتھا،جوعارضی طورپر سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں مقیم تھا، مریض کو23 ستمبرکوہسپتال لایا گیا تھا جہاں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کاعلاج جاری تھا،مگروہ دوران علاج انتفال کرگیا۔
واضح رہےکہ رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس سےاموات کی تعداد 12ہوگئی ہے، فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو وائرس کے چار مزید مریض زیر علاج ہیں۔