اوڈی گاڑی پرسبزی فروخت کرنیوالےکسان کی ویڈیوکےسوشل میڈیاپرچرچے

اوڈی گاڑی پرسبزی فروخت کرنیوالےکسان کی ویڈیوکےسوشل میڈیاپرچرچے
کیپشن: A video of Alexan selling vegetables on an Audi vehicle is discussed on social media

ایک نیوز:سبزی بیچنے کیلئے44 لاکھ بھارتی روپے سے زائد مالیت کی لگژری اوڈی گاڑی میں آنے والے کسان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے کسان کے پاس لگژی اوڈی اے4 ہے جس کی قیمت44 لاکھ بھارتی روپے ہے، کسان اپنی مہنگی ترین گاڑی میں بازار آتا ہے اور پھر اپنی سبزیاں بیچ کر واپس اسی گاڑی میں روانہ ہو جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کسان نے اپنی ویڈیو سوشل ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں اس کا اکاؤنٹ 'وارائٹی فارمر' کے نام سے بنا ہے۔
  کسان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے کھیت سے پالک توڑتے دیکھا جا سکتا ہے، اور پھر کسان کو سفید رنگ کی اوڈی اے4 میں بیٹھ کر اسے ایک روڈ کنارے کپڑا بچھا کر پالک فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔


ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کسان نے پالک کو کھیت سے توڑ کر ایک ٹرک میں رکھا اور  پھر اسی ٹرک سے سبزی نکال کر فروخت کیلئے سڑک کنارے رکھی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔