سکھر:پولیس مقابلہ،کچےکاانتہائی مطلوب ڈاکوماراگیا

Oct 02, 2023 | 05:26 AM

ایک نیوز:سکھرمیں پولیس مقابلےکےدوران کچےکےعلاقےکاڈاکوؤں کاسربراہ ماراگیا۔
تفصیلات کےمطابق سکھر میں تھانہ پنوعاقل کی حدود ڈپٹی باغ کے قریب پولیس مقابلے میں چھوٹو گینگ کا کمانڈر سندھ اور پنجاب کا بدنام زمانہ ڈاکو مارا گیا ۔
ترجمان پولیس کےمطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت سانول عرف ساون سکھانی کے نام سے ہوئی ،مرنےوالےسے کلاشکوف اور گولیاں بھی برآمدکرلی گئی ،ڈاکونے سندھ اور پنجاب میں11 پولیس جوانوں کوشہیدکیاہواتھا۔
ترجمان پولیس کےمطابق ہلاک ڈاکوجانو انڈھڑ اور چھوٹو مزاری گینگ کا اہم ترین کارندہ اور گینگ کا کمانڈر بھی تھا،مرنےوالےڈاکو نے سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں اغوا برائے تاوان، دہشت گردی، پولیس حملوں ، ہائی وے پرڈکیتی ، قتل ، اقدام قتل ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

مزیدخبریں