میکسیکو:المناک ٹریفک حادثہ،10افرادہلاک،25زخمی

میکسیکو:ٹریفک حادثہ،10ہلاک،25زخمی
کیپشن: Mexico: Traffic accident, 10 dead, 25 injured

ایک نیوز:میکسیکومیں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیاجس میں دس ہلاک اور25افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق میکسیکو میں ٹریفک حادثہ ہواجس میں دس تارکین وطن ہلاک ہوگئےجبکہ25افرادزخمی بھی ہوئے۔
حکام کےمطابق ہلاک اورزخمی ہونےوالوں کا تعلق کیوبا سےہے، تارکین وطن میکسیکو کےراستے امریکا جاناچاہتے تھے،لیکن راستےمیں حادثےکاشکارہوگئے۔
خبرایجنسی کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں پرزخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےاس لئےمزیدہلاکتوں کاخدشہ ہے۔