ایک نیوز:دنیاکاسب سےزیادہ دہشت زدہ کرنےوالاساؤنڈجوحال ہی میں سائنسدانوں نےدوبارہ تیارکیاہے۔
تفصیلات کےمطابق یہ قدیم آزٹیک سیٹی ہے جسے آزٹیک ڈیتھ وسل بھی کہا جاتا تھا۔اس کی آواز سننے والے کے رونگٹے کھڑے کر دیتی ہے، آزٹیک کاشمارامریکا کے قدیم باشندوں میں ہوتاہے اور انہوں نے 14 سے 16 ویں صدی کے دوران میکسیکو پر حکومت کی تھی،ان کی حکومت کو 16 ویں صدی میں اسپین سے آنے والی افواج نے ختم کیا تھا۔
اس عہد کے بعد ڈیتھ وسل کو ایک قدیم نوادر اس وقت قرار دیا گیا جب 1990 کی دہائی میں میکسیکو میں اس کی محفوظ نقل کو دریافت کیا گیا۔
بنیادی طور پر یہ ایک سیٹی نہیں بلکہ ایک کھوپڑی ہے۔
جی ہاں واقعی اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنسدانوں نے ڈیتھ وسل کو تیار کیا ہے۔
یہ کھوپڑی ایک دہشت زدہ کر دینے والی آواز خارج کرتی ہے اور مانا جاتا ہے کہ آزٹیک افراد اس وسل کو انسانی قربانی کے موقع پر استعمال کرتے تھے۔
ایسا بھی خیال کیا جاتا ہے کہ اس سیٹی کے ذریعے اس سے جنگوں کے دوران مخالفین کو خوفزدہ کیا جاتا تھا۔
اس سیٹی کا ڈیزائن کچھ ایسا ہے کہ جب اس میں پھونک ماری جاتی ہے تو ہوا 2 حصوں میں تقسیم ہو جاتی ہے جس کے باعث آواز کی لہریں دوسرے سوراخ سے خارج ہوتی ہیں۔