اداکارہ ماہرہ خان نےسلیم کریم سے شادی کرلی،ویڈیووائرل

Oct 02, 2023 | 02:37 AM

ایک نیوز:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و سپر سٹار ماہرہ خان اپنےقریبی دوست سلیم کریم کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ کے منیجر انوشے طلحہ خان نے ماہرہ خان کی شادی کےدن کی ویڈیوسوشل میڈیاسائٹ انسٹاگرام پرشیئرکردی جس کےفوری بعدویڈیووائرل ہوگئی۔
اداکارہ کی شادی کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوتےہی مداحوں نے ان کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید رنگ کے لہنگے میں ملبوس ہیں اور وہ دولہے کی طرف چل کر جاتی ہیں جبکہ سلیم نے سیاہ شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں