”سنگھم اگین“کی شوٹنگ،رنویرسنگھ نےمداحوں کیلئےتصویرشیئرکردی

”سنگھم اگین“کی شوٹنگ،رنویرسنگھ نےمداحوں کیلئےتصویرشیئرکردی
کیپشن: Shooting for "Singham Again", Ranveer Singh shared a picture for fans

ایک نیوز:”سنگھم اگین“کی شوٹنگ کےدوران رنویرسنگھ نےسیٹ سے تصویرشیئرکرکےمداحوں کوحیران کردیا۔
 تفصیلات کےمطابق اداکاررنویرسنگھ نےسوشل میڈیاسائٹ انسٹاگرام پرایک سٹوری شیئرکی جس میں ان کےخوبصورت جسم کودیکھاجاسکتاہےاورمداحوں کی طرف اس تصویرکوبہت پذیرائی مل رہی ہے۔
روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر فرنچائز”سنگھم“ کی پانچویں فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا جس میں مرکزی کردار اجے دیوگن ادا کررہے ہیں۔


سنگھم سیریز کی تیسری فلم میں رنویر سنگھ نے”سمبا“ کے کردار میں انٹری دی تھی اور اب وہ پانچویں فلم میں بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔
”سنگھم اگین“ کی ریلیز کیلئے15 اگست2024 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور اس میں اجے دیوگن کے ساتھ اکشے کمار، دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔