سنی دیول کی نئی فلم کیلئےڈیجیٹل پلیٹ فارم نےبڑی آفرکردی

سنی دیول کی نئی فلم کیلئےڈیجیٹل پلیٹ فارم نےبڑی آفرکردی
کیپشن: The digital platform has made a big offer for Sunny Deol's new film

ایک نیوز:بالی ووڈسپرسٹارسنی دیول کی نئی فلم کےرائٹس کیلئےڈیجیٹل پلیٹ فارم نےسوکروڑکی بڑی پیشکش کردی۔
بھارتی میڈیاکےمطابق سنی دیول کی نئی فلم کواداکار عامرخان پروڈیوس کریں گےاور اسے راج کمار سنتوشی ہدایت کاری دے رہے ہیں۔
ماضی میں بھی سنی دیول اورراج کمارسنتوشی نےانڈین باکس آفس کیلئےمشہورفلمیں”گھائل“اور”دامنی“دی ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سنی دیول کے نئے فلمی پروجیکٹ کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں لیکن اس کے باوجود او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے اس کے رائٹس کیلئے تاریخی پیشکش کی ہے۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی طرف سے بڑی آفر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت بلاک بسٹر”غدر2“ کی کامیابی سے انڈسٹری میں سنی دیول کی ساکھ دوبارہ بحال ہوگئی ہے۔